Google

اسلام آباد........... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف اور انکی اہلیہ نے 5 برس کے دوران اپنے 37 غیر ملکی دوروں پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے، ان دوروں میں وہ مجموعی طورپر 1325 افراد کو اپنے ساتھ بیرون ملک لے گئے،صدر پرویز مشرف جب نیویارک میں اپنی کتاب(سوانح عمری) کی رونمائی کیلئے گئے تو یہ دورہ مہنگا ترین دورہ تھا اور اس پر بائیس کروڑ ستر لاکھ روپے خرچ ہوئے ،اسی طرح جب صدر پرویز بینظیر بھٹو سے مذاکرات کیلئے 43رکنی وفد کے ہمراہ ابوظہبی گئے تو اس دورے پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے، انہوں نے سعودی عرب کے مجموعی طور پر 8 دورے کئے اور ان پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے، انہوں نے عمرہ تک ٹیکس دہندگان کے پیسے سے کیا۔صدر پرویز کے یورپ کے آخری دورے کے دوران دورہ لندن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ صدر نے اپنی خواہش پر کیا تھا اور بر طانیہ نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے کوئی جواب نہیں دیا،اس دورے کے دوران صدر پرویز لندن کے علاقے پارک لین کے ہوٹل میں ٹھہرے جس میں ایک رات کا کرایہ 18 لاکھ روپے تھا،یورپی ممالک کے دورے پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوئے، صدر نے ان پانچ برسوں میں 37 غیر ملکی دوروں کے دوران وہ 80 ممالک میں گئے۔اپنے ایک دورے کے دوران وہ ملک سے 16 دن تک دور رہے،پانچ برسوں میں امریکا کے انہوں نے 6 دورے کئے۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہنگا غیر ملکی دورہ وہ تھا جس میں وہ 52 رکنی وفد کے ہمراہ بلجیم، کیوبا ، امریکا اور برطانیہ کا 16 روزہ دورہ تھا، صدر کے دوروں پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے سوال پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی راجہ محمد اسد خان نے کیا تھا ، گیلر ی میں بیٹھے ہوئے صحافی یہ تفصیلات سنکر سکتے میں آگئے، ان غیر ملکی دوروں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں صدر پرویز کا ذاتی عملہ ، ان کے ذاتی محافظ اور ان کے ملٹری سیکرٹری کی بیویاں شامل ہیں جو ہر دورے میں ان کے ساتھ ہوتی تھیں۔ان میں میجر جنرل ندیم تاج اور انکی اہلیہ ثمینہ اور بعد میں میجر جنرل شفاعت اللہ اور انکی بیوی فریحہ شاہ ہر دورے میں صدر پرویز کے ساتھ ہوتے تھے۔صدر پرویز کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر جانے والے وفد کے سرکاری ارکان سے صدر کے ذاتی عملے اور سیکورٹی اسٹاف کی تعداد زیادہ ہوتی تھی، غیر ملکی دوروں میں سب سے زیادہ صدر پرویز کے ساتھ جانے والے وزیر شیخ رشید ہیں۔

پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
تحر یک ججوں کی بحالی ختم نہیں ہو گی،جسٹس صبیح الد ین ،الٹی گنتی 30 اپر یل کو ختم ہو جائیگی ،وکلاء رہنما
اتحاد بچانے کی خاطر ن لیگ کا چیف جسٹس کی مد ت ملازمت کم کر نے پر غور
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
حکمران اتحاد کیساتھ رابطے، صدارتی کیمپ ایک بار پھر بڑھنے لگا
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبے میں مقامی حکومتوں کا ریکارڈ سیل
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشمی
سر بجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان پہنچ گئے،بھائی کی زند گی کی بھیک مانگوں گی،دلبیرکور
موبائل فون کنکشن رجسٹر کرانے کی مہلت آج ختم، غیر رجسٹرڈ کنکشن بند ہوجائینگے
عامر لیاقت نے عشق رسول  میں وزارت کو ٹھوکر مار دی، مفتی منیب
لیاقت آباد: موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر عامر خان کا گھر جلا دیا
امر یکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ،سلوانیا میں ہلیری نے اوبامہ کو شکست دیدی
جاپان امریکا کا ساتھ چھوڑدے ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے، الظواہری
ہندو نوجوان کو مسلم لڑکی سے محبت کی بناء پر قتل کیاگیا، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن
ٹونی بلئیر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتار
آئی پی ایل: آٹھویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی شاندار فتح
کرکٹ بورڈ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سینئر جنرل منیجر فنانس مستعفی
رن مشین کا غصہ بڑ ھ گیا ،محمد یوسف دلبر داشتہ ہو گئے ،آئی سی ایل دوبارہ جوائن کر نے پر غور
ٹاس کے موقع پر طلعت علی کی لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
اسٹاک مارکیٹ،تیسرے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار، 73 پوائنٹس کی کمی
چاول کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)