| سنگاپور
( نیوز) عالمی
مارکیٹ میں
تیل کی
قیمتیں
پہلی مرتبہ
لگ بھگ 120
ڈالر فی
بیرل کی سطح
پر پہنچنے
سے دنیا بھر
میں تشویش
پائی جاتی
ہے۔ تجزیہ
نگاروں کے
مطابق
امریکی
ڈالر کی
زوال
پذیری،
نائجیریا
میں خراب
صورتحال کے
باعث تیل کی
سپلائی کے
حوالے سے
پیدا ہونے
والے خدشات
اور اوپیک
ممالک کا
تیل کی
پیداوار
بڑھانے سے
انکار
قیمتوں میں
اضافے کی
بڑی وجوہات
ہیں۔ منگل
کو نیویارک
کے مرکزی
آئل
کنٹریکٹ
لائٹ سویٹ
کروڈ آئل کی
جون میں
ڈلیوری کی
بکنگ 4 سینٹ
اضافے کے
ساتھ 118.11 ڈالر
پر پہنچ گئی
جبکہ مئی
کیلئے
ڈلیوری
معاہدے 119.37
ڈالر پر بند
ہوئے۔ یاد
رہے ذرائع
ابلاغ کے
مطابق لندن
اور
نیویارک
دونوں
شہروں میں
تیل کی
قیمتیں
روزانہ
ماضی کا
ریکارڈ توڑ
رہی
ہیں۔لندن
میں برنٹ
نارتھ سی
کروڈ کی جون
کیلئے
ڈلیوری کی
بکنگ پانچ
سینٹ کے
اضافے کے
ساتھ 116.00 ڈالر
تک پہنچ گئی
۔ |