| کراچی(اسٹاف
رپورٹر)بدھ
کو تیسرے دن
بھی اسٹاک
مارکیٹ میں
مندی کا
تسلسل
برقرار رہا
جس کے باعث
انڈکس میں
مزید 73
پوائنٹس کی
کمی ہوئی
اور 15500 کی حد
بھی گرگئی۔
ماسوائے
انرجی
سیکٹر کے
دیگر بیشتر
حصص میں
فروخت کا
دباوٴ
نمایاں رہا۔
ان میں
فرٹیلائزر
اور سیمنٹ
سرفہرست
تھے۔ لاہور
میں 11
پوائنٹس کم
ہوئے۔
کاروباری
حلقوں کے
مطابق
مخصوص حصص
میں
خریداری کا
رجحان
برقرار ہے
اور ان حصص
میں زیادہ
تر مندی چل
رہی ہے جو
گزشتہ دنوں
کے دوران
خریداری
میں نمایاں
تھے۔ اس لئے
ان میں
منافع کے
حصول کے لئے
کریکشن ہو
رہی ہے۔
البتہ
بینکنگ کے
بعض حصص اور
انرجی میں
صورتحال اس
کے برعکس ہے
جس کی وجہ
تیل کی قیمت
کا 120 ڈالر فی
بیرل تک
پہنچنا ہے
جس میں خاص
طور پر
پرانے
اسٹاکس سے
منافع بخشی
میں اضافہ
یقینی ہے۔
بدھ کو
مجموعی طور
پر 363 حصص
سرگرم رہے
جن میں سے 109
میں اضافہ
اور 212 میں
کمی
ہوئی۔کے
ایس ای 100
انڈکس 73.38
پوائنٹس کم
ہو کر 15470.14 پر
ختم ہوا۔
کاروبار کا
حجم 277 ملین
حصص کے
سودوں پر
مشتمل تھا۔
پنجاب میں 18.5
ملین، حب
پاور 17 ملین،
او جی ڈی سی 14.4
ملین، پی او
ایل 14.3 ملین،
اینگرو 13.3
ملین اور جے
ایس بینک
میں 13.1 ملین
حصص کا
کاروبار
نمایاں رہا۔
پنجاب بینک 80
پیسے بڑھ کر
61.30، حب پاور 65
پیسے بڑھ کر
35.05، او جی ڈی
سی 1.40 روپے
بڑھ کر 139.45 ، پی
او ایل 8.15
روپے بڑھ کر
414.60 اور اٹک
ریفائنری 12.50
روپے بڑھ کر
263 روپے پر
ختم ہوئے۔
اینگرو 14.35
روپے کم ہو
کر 353.85، جے ایس
بینک ایک
روپے کم ہو
کر 22،ایزگارڈ
1.65 روپے کم ہو
کر 89.95، نشاط
ملز 4.65 روپے
کم ہو کر 127،
ڈی جی خان 2.60
روپے کم ہو
کر 109.80، جے ایس
انوسٹمنٹ 3.90
روپے کم ہو
کر 122.60، ستارہ
پرآکسائیڈ 1.75
روپے کم ہو
کر 76.80، عارف
حبیب 3 روپے
کم ہو کر 181.50،
فوجی قاسم 50
روپے کم ہو
کر 40.50 اور پیس
لمیٹڈ 1.10
روپے کم ہو
کر36.25 روپے پر
ختم ہوئے۔
سب سے زیادہ
اضافہ اے کے
ڈی کیپٹل
میں ہوا جو 42.50
روپے بڑھ کر
885.55 اور ماری
گیس 17.95 روپے
بڑھ کر 376.95
روپے پر
آگئے جبکہ
رفحان میظ
میں سب سے
زیادہ کمی
ہوئی جو 145
روپے کم ہو
کر 27.55 اور
سیمنس 75 روپے
کم ہو کر 1494
روپے پر
آگئے۔لاہور
کا انڈکس 11.30
پوائنٹس کم
ہو کر 4760.48 پر
ختم ہوا۔
کاروبار کا
حجم 19 ملین
حصص کے
سودوں تک
رہا۔ |