| واشنگٹن
( نیوز)
امریکہ میں
ڈیموکریٹ
صدارتی
امیدوار
ہیلری
کلنٹن نے
حتمی
نامزدگی
کیلئے
رایست
پنسلوانیہ
میں ہونے
والی
ابتدائی
پولنگ میں
حریف
امیدوار
بارک
اوباما کو
شکست دے دی۔
سابق خاتون
اول ہیلری
کلنٹن نے
پنسلوانیہ
میں 55 فیصد
جبکہ ان کے
حریف
امیدوار
بارک
اوباما نے 45
فیصد پارٹی
کارکنوں کی
حمایت حاصل
کی۔
پنسلوانیہ
میں ہونے
والی
ابتدائی
ووٹنگ میں
ہار جانے کی
صورت میں
ہیلری
کلنٹن
صدارتی
امیدوار کے
طور پر
نامزدگی کی
دوڑ سے باہر
ہو جاتیں۔
امریکی
ذرائع
ابلاغ کی
رپورٹ کے
مطابق
مجموعی طور
پر بارک
اوباما کو
اب بھی
ہیلری
کلنٹن پر
برتری حاصل
ہے۔ ان کی
حمایت کرنے
والے پارٹی
کے اہم
نمائندوں
کی تعداد 1648
جبکہ ہیلری
کلنٹن کے
حامیوں کی
حامیوں کی
تعداد 1537 ہے۔
حتمی
نامزدگی کے
لیے 2025
رہنماؤں کی
حمایت
درکارہے۔
ذرائع
ابلاغ کے
مطابق
پنسلوانیہ
میں بارک
اوباما پر
برتری حاصل
کرنے کے
باوجود
ہیلری
کلنٹن ابھی
تک
فنڈریزنگ
اور عوامی
مقبولیت
میں بارک
اوباما سے
پیچھے ہیں۔
پنسلوانیہ
میں
کامیابی کے
بعد اپنے
خطاب میں
حتمی
نامزدگی
کیلئے اپنی
جدوجہد آخر
دم تک جاری
رکھنے کے
عزم کا
اظہار کیا۔
ادھر بارک
اوباما جو
ایوانس
نامی شہر
میں اپنی
انتخابی
مہم چلا رہے
ہیں نے کہا
کہ
پنسلوانیہ
میں ان کی
شکست ان
کیلئے کسی
خاص
پریشانی کا
باعث نہیں۔
ذرائع
ابلاغ کی
رپورٹ کے
مطابق
پنسلوانیہ
میں
ابتدائی
ووٹنگ میں
ٹرن آؤٹ 2004ء
کے مقابلے
میں دو گنا
رہا جو
صدارتی
انتخاب میں
سیاسی
کارکنوں کی
دلچسپی کا
مظہر ہے۔
پنسلوانیہ
میں ملازم
پیشہ سفید
فام شہریوں
نے بڑی
تعداد میں
ہیلری
کلنٹن کی
حمایت کی۔ |