| کراچی
(اسٹاف
رپورٹر)
مہاجر قومی
موومنٹ کے
رہنما عامر
خان کے گھر
کو نامعلوم
افراد نے آگ
لگا دی۔
ترجمان کے
مطابق
لیاقت آباد
نمبر 4 میں
منگل اور
بدھ کی
درمیانی شب
نامعلوم
موٹر
سائیکل
سوار
ملزمان نے
مہاجر قومی
موومنٹ کے
رہنما عامر
خان کے گھر
پر کیمیکل
پھینک کر آگ
لگا دی اور
آگ نے فوری
طور پر گھر
کے دروازے
اور
کھڑکیوں کو
اپنی لپیٹ
میں لے لیا۔
اس دوران
حملے کے بعد
لوگ جمع
ہوگئے اور
انہوں نے
اپنی مدد آپ
کے تحت آگ پر
قابو پایا۔
اس دوران
لوگوں نے
فائر
بریگیڈ کو
بھی اطلاع
دی لیکن وہ
بروقت نہیں
پہنچی
بعدازاں
پولیس بھی
وہاں پہنچی۔
پولیس،
فائر
بریگیڈ کے
عملے نے اس
واقعہ سے
لاعلمی کا
اظہار کیا
ہے جبکہ
مہاجر قومی
موومنٹ کے
ترجمان نے
کہا کہ دو
موٹر
سائیکل
سوار
ملزمان
عامر خان کے
گھر پر
کیمیکل
پھینک کر
فرار ہوئے
جس سے آگ لگی
ہے۔ |