Google

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف اسکالر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل سنت اور تمام عاشقان رسول کو عامر لیاقت حسین پر فخر ہے جنہوں نے عشق رسول ﷺ میں وزارت کو ٹھوکر مار دی ۔ مقامی اشاعتی ادارے کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہئے انہوں نے کا کہ بہتر سو یہی ہے کہ انہیں سابق وزیر مملکت کے بجائے تارک وزارت برائے سفارت ناموس مصطفی ﷺ کہا جائے، انہوں نے کہا عقیدے کا تقاضا اور محبت کی خوشبو بھی یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ پر سب کچھ قربان کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معراج والے حبیب کی معراج یہ ہے کہ انہیں اللہ نے اپنا جلوہ دکھا دیا اور عاشق کی معراج یہ ہے کہ وہ شوق دیدار میں نثار ہو جائے۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ گستاخ ممالک سے تعلقات کی مضبوطی کے بجائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ اپنے کمزور تعلق کو مضبوط کریں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حب رسول، آل رسول اور صحابہ کرام عین ایمان اور ذریعہ نجات ہے اور جس نے بھی ان کی توہین کی یا برداشت کرلی تو گویا اس نے اپنے اعمال اکارت اور ایمان ضائع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ مفتی منیب الرحمن جیسے عاشق رسول ﷺ مجھ گناہ گار و خطا کار کو ناموس محمد ﷺ کا سفارت کار قرار دے دیا، اس موقع پر ممتاز علماء، مشائخ عظام اور مذہبی اسکالرز بھی موجود تھے۔

پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
تحر یک ججوں کی بحالی ختم نہیں ہو گی،جسٹس صبیح الد ین ،الٹی گنتی 30 اپر یل کو ختم ہو جائیگی ،وکلاء رہنما
اتحاد بچانے کی خاطر ن لیگ کا چیف جسٹس کی مد ت ملازمت کم کر نے پر غور
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
حکمران اتحاد کیساتھ رابطے، صدارتی کیمپ ایک بار پھر بڑھنے لگا
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبے میں مقامی حکومتوں کا ریکارڈ سیل
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشمی
سر بجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان پہنچ گئے،بھائی کی زند گی کی بھیک مانگوں گی،دلبیرکور
موبائل فون کنکشن رجسٹر کرانے کی مہلت آج ختم، غیر رجسٹرڈ کنکشن بند ہوجائینگے
عامر لیاقت نے عشق رسول  میں وزارت کو ٹھوکر مار دی، مفتی منیب
لیاقت آباد: موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر عامر خان کا گھر جلا دیا
امر یکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ،سلوانیا میں ہلیری نے اوبامہ کو شکست دیدی
جاپان امریکا کا ساتھ چھوڑدے ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے، الظواہری
ہندو نوجوان کو مسلم لڑکی سے محبت کی بناء پر قتل کیاگیا، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن
ٹونی بلئیر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتار
آئی پی ایل: آٹھویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی شاندار فتح
کرکٹ بورڈ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سینئر جنرل منیجر فنانس مستعفی
رن مشین کا غصہ بڑ ھ گیا ،محمد یوسف دلبر داشتہ ہو گئے ،آئی سی ایل دوبارہ جوائن کر نے پر غور
ٹاس کے موقع پر طلعت علی کی لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
اسٹاک مارکیٹ،تیسرے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار، 73 پوائنٹس کی کمی
چاول کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)