| اسلام
آباد(نمائند)وزارت
انفارمیشن
ٹیکنالوجی
و ٹیلی کام
کے ذرائع سے
معلوم ہو
اہے کہ غیر
رجسٹرڈ
موبائل فون
کنکشن کو
رجسٹرڈ
کرنے کی
مہلت24اپریل
کو ختم ہو
جائے گی جس
کے بعد تمام
موبائل فون
کمپنیاں
ایسے کنکشن
منقطع کرنے
کی پابند ہو
نگی غیر
قانونی اور
غیر رجسٹرڈ
موبائل فون
کنکشن کو
رجسرڈ کرنے
اور ریکارڈ
درست کرنے
کے متعلق
پالیسی کا
اعلان کیا
تھا جو 24جنوری
2008سے نافذ ہو
چکی ہے اور
اس کے تحت
موبائل فون
کمپنیوں کو
صارفین کا
ریکارڈ
درست کرنے
کیلئے تین
ماہ کی مہلت
دی
تھی۔وزارت
آئی ٹی و
ٹیلی کام کے
ذرائع نے
بتایا کہ
پالیسی پر
عمل در آمد
کی مہلت میں
اضافہ نہیں
کیا جار ہا
ہے لہٰذا 25اپریل
کے بعد تمام
غیر رجسٹرڈ
کنکشن بند
کرنا ہوں
گے۔گزشتہ
روز سینیٹر
طلحہ محمود
نے اعلان
کیا تھا کہ 3کروڑ
50لاکھ
صارفین کا
کوئی
ریکارڈ
نہیں ہے
جبکہ
موبائل فون
کمپنیوں نے 4کروڑ
60لاکھ
صارفین کا
ریکارڈ
نادرہ کو
تصدیق
کیلئے
بھجوایا
تھا اس میں
سے 71لاکھ کی
دستاویزات
غلط ثابت
ہوئی ہیں
لہٰذا
پالیسی
ڈائریکٹوز
پر عمل در
آمد کی صورت
میں
تقریباً 4کروڑ
صارفین کے
کنکشن
منقطع کرنا
ہوں گے۔ |