| لاہور............پاکستان
میں ہونے
والے بم
دھماکوں کے
ملزم
اورکوٹ
لکھپت جیل
میں قید
سزائے موت
پانے والے
بھارتی
دہشت گرد
منجیت سنگھ
المعروف
سربجیت
سنگھ کی
اہلیہ
اورخاندان
کے دیگر5افراد
سات روزہ
دورے
پرواہگہ کے
راستے
پاکستان
پہنچ گئے
ہیں، اپنے
دورے میں وہ
سربجیت
سنگھ سے
ملاقات اور
آئندہ چند
روز میں
میاں
نوازشریف،
آصف زرداری
اور حکومتی
حکام سے
ملاقات کی
کوشش بھی
کرینگے۔اس
موقع
پربھارتی
قیدی کی
ہمشیرہ
دلبیرکور
نے کہاکہ
میری
پاکستانی
حکومت اور
عوام سے
اپیل ہے کہ
وہ سربجیت
سنگھ کو
معاف
کردیں،میں
اپنے بھائی
کی زندگی کی
بھیک
مانگوں
گی۔تفصیلات
کے مطابق
بدھ کوجب
سربجیت
سنگھ کی
اہلیہ
پریتا
کور،بہن
دلبیرکور،
بھائی بل
دیوسنگھ
اور دو
بیٹیوں
سواپنا اور
پونم کے
ہمراہ
واہگہ
بارڈرپہنچی
تو بھارتی
قونصلیٹ کے
سینئرافسرسومن
کول نے ان
کااستقبال
کیا۔اس
موقع
پرصحافیوں
سے
گفتگوکرتے
ہوئے
سربجیت
سنگھ کی بہن
دلبیرکور
نے کہا کہ
میری
پاکستانی
حکومت اور
عوام سے
اپیل ہے کہ
وہ سربجیت
سنگھ کو
معاف کردیں
،میں اس کی
زندگی کی
بھیک
مانگنے آئی
ہوں۔
دلبیرکور
نے کہاکہ
سربجیت
سنگھ
کابھارت کی
کسی خفیہ
ایجنسی سے
کوئی تعلق
نہیں اور نہ
ہی یہ
معاملہ
کشمیر سنگھ
کی رہائی
جیسا ہے
کیونکہ
کشمیر سنگھ
نے پیسوں کی
خاطر سب کچھ
کیا اوراسے
رہائی کے
بعد بھی
بھارتی
حکومت نے
پیسے
دیئے۔انہوں
نے کہاکہ اس
کا بھائی
بیگناہ
ہے،وہ کسی
قسم کی دہشت
گردی کی
کارروائیوں
میں ملوث
نہیں اوراس
نے نشے کی
حالت میں
سرحد پارکی
تھی ۔ دلبیر
کور نے
مزیدکہاکہ
انصار برنی
نے مجھ سے
وعدہ کیا ہے
کہ سربجیت
سنگھ ان
کابھائی ہے
جسے وہ
رہاکروانے
کی مکمل
کوشش کریں
گے اورمجھے
امید ہے کہ
وہ اپنے اس
کئے گئے
وعدے کو
ضرورپور ا
کرینگے۔انہوں
نے کہا کہ
میں ان
خاندانوں
کے پاس بھی
جانے کی
کوشش کروں
گی جن کے لوگ
بم دھماکوں
میں ہلاک
ہوئے،اس کے
علاوہ میں
نے
نوازشریف ،
آصف زرداری
صدر اور
وزیر اعظم
سے بھی
ملاقات کی
درخواست کی
ہے مجھے
امید ہے کہ
وہ ملاقات
کیلئے وقت
دیں گے۔اس
موقع پر
سربجیت کی
بیٹی پونم
کور نے کہا
کہ اس کا باپ
دہشت گرد
نہیں ہے
اوراس نے
غلطی سے غیر
دانستہ طور
پر
سرحدعبور
کی۔ اس نے
پاکستان
اور بھارت
کی حکومتوں
سے درخواست
کی کہ دونوں
ممالک کی
جیلوں میں
قیدافرادکو
فوری
رہاکیاجائے
اور دونوں
ممالک
سزائے موت
کی سزا کو
بھی ختم
کریں ۔
سربجیت
سنگھ کے
بہنوئی
بلدیپ سنگھ
نے صحافیوں
سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ
سربجیت
سنگھ نے
غلطی سے
سرحد پار کی۔ |