Google

کراچی ............. مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا کہ جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا بھی اختیار حاصل ہو گا،سینیر صحافی مجیب الرحمن شامینے کہا کچھ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پرویز مشرف ایک بار پھر فوج کو استعمال کرسکتے ہیں ، اگر ایسا ہوا تو یہ ملک کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی۔پی پی کے رہنما ء رضاربانی نے کہا کہ 18فروری کو الیکشن نہیں، صدر کیخلاف ریفرنڈم تھا،سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا کہ روزِ اوّل سے ججوں کی بحالی میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے موجود ہیں۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں شریک مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا میں پرویز مشرف کے دیئے ہوئے سسٹم کے خلاف ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں ایسی وزارت نہیں لینا چاہتا تھا، جس کے بدلے مجھے پرویز مشرف سے حلف لینا پڑے ۔ جب تک معزول جج بحال اور پارلیمنٹ بامعنی نہیں ہو جاتی، اس وقت تک وزارت لینا بے معنی ہے۔ آج پرویز مشرف تنہائی کا شکار ہیں، (ق) لیگ بکھر چکی ہے، پرویز مشرف کیلئے امریکی طاقت ختم ہوتی جارہی ہے۔ وہ پارٹیاں جو ماضی میں ایک دوسرے کی متحارب رہیں، آج ایک دوسرے کی حلیف ہیں۔ ایک آدمی 16 کروڑ لوگوں سے جنگ نہیں جیت سکتا، پرویز مشرف جتنی جلدی اپنی شکست تسلیم کرلیں اُن کیلئے بہتر ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس ملک کی دلچسپ بات یہ ہے پارلیمنٹ بھی موجود ہے اور پارلیمنٹ کو قتل کرنے والا بھی موجود ہے ۔ ایک سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ معزول جج بحال ہوں گے اور اُن ججوں کو ماضی کے فیصلے ری اوپن کرنے کا حق حاصل ہوگا، بحال شدہ جج جو بھی فیصلہ کریں گے، اُنہیں کھلے دِل سے تسلیم کیا جائے گا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں جب بھی پارلیمنٹ میں جاتا ہوں، وہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کی کمی شدت سے محسوس کرتا ہوں ۔معروف دانش ور مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ اب ایسی صورتحال موجود نہیں کہ اس اقدام سے لوگ گھروں میں بیٹھے رہیں ، اگر ایسا ہوا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے اور پھر ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہو جائے گی جو ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایوان صدر ججوں کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، پاکستانی فوج نے خود کو سیاست سے الگ کر لیا ہے، اب فوج کا پرویز مشرف سے کوئی تعلق نہیں رہا ۔ پارلیمنٹ خود مختار ادارہ ہے اگر وہ ججوں کی بحالی چاہے تو اُنہیں بحال کرسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فوج اگر مشرف کا ساتھ دے گی تو اپنی ساکھ کو داؤ پر لگائے گی اور عوام فوج کے خلاف ہو جائیں گے، پرویز مشرف کا اب کوئی مستقبل نہیں ، وہ جتنی دیراقتدار میں رہیں گے، اپنی ساکھ خراب کرتے جائیں گے۔ سینیٹ میں قائد حزب ایوان رضاربانی نے کہا کہ گزشتہ پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ تھی، جس میں ایک شخص ہی فیصلے کرتا تھا ، میرے لئے یہ مناسب نہیں کہ جس شخص کی پالیسیوں کی مخالفت کی، اُسی سے حلف لوں۔ 18/فروری کا فیصلہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا اور عوام نے کھلے دِل سے فیصلہ دیا ہے کہ جنرل مشرف کی پالیسیاں ناقابل قبول ہیں،ہم اس مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں کہ اس نظام کو تبدیل کردیں گے۔ ایک سوال پر اُنہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی اعلان مری سے متصادم نہیں ہے، ججوں کی بحالی بظاہر سادہ مسئلہ نظر آتا ہے جبکہ اِس میں بہت سی قانونی پیچیدگیاں موجود ہیں۔ ایک سوال پر اُنہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اٹارنی جنرل کو مستعفی ہو جانا چاہئے تھا لیکن اٹارنی جنرل کو سیاست کا شوق ہے تو وہ سیاست کے میدان میں ہم سے مقابلہ کریں ۔ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا کہ موجودہ عدلیہ پارلیمنٹ کی قرار داد کے خلاف کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ روز اوّل سے ججوں کی بحالی میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے موجود ہیں اور وہ ججوں کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں لیکن وہ اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکیں گے۔ جب اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ معزول جج بحال ہوکر پرویز مشرف کیس کو ری اوپن کریں گے ؟ جس کے جواب میں رانا بھگوان داس نے کہا کہ فی الحال اِس کا حتمی جواب نہیں دیا جاسکتا۔

پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
تحر یک ججوں کی بحالی ختم نہیں ہو گی،جسٹس صبیح الد ین ،الٹی گنتی 30 اپر یل کو ختم ہو جائیگی ،وکلاء رہنما
اتحاد بچانے کی خاطر ن لیگ کا چیف جسٹس کی مد ت ملازمت کم کر نے پر غور
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
حکمران اتحاد کیساتھ رابطے، صدارتی کیمپ ایک بار پھر بڑھنے لگا
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبے میں مقامی حکومتوں کا ریکارڈ سیل
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشمی
سر بجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان پہنچ گئے،بھائی کی زند گی کی بھیک مانگوں گی،دلبیرکور
موبائل فون کنکشن رجسٹر کرانے کی مہلت آج ختم، غیر رجسٹرڈ کنکشن بند ہوجائینگے
عامر لیاقت نے عشق رسول  میں وزارت کو ٹھوکر مار دی، مفتی منیب
لیاقت آباد: موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر عامر خان کا گھر جلا دیا
امر یکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ،سلوانیا میں ہلیری نے اوبامہ کو شکست دیدی
جاپان امریکا کا ساتھ چھوڑدے ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے، الظواہری
ہندو نوجوان کو مسلم لڑکی سے محبت کی بناء پر قتل کیاگیا، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن
ٹونی بلئیر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتار
آئی پی ایل: آٹھویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی شاندار فتح
کرکٹ بورڈ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سینئر جنرل منیجر فنانس مستعفی
رن مشین کا غصہ بڑ ھ گیا ،محمد یوسف دلبر داشتہ ہو گئے ،آئی سی ایل دوبارہ جوائن کر نے پر غور
ٹاس کے موقع پر طلعت علی کی لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
اسٹاک مارکیٹ،تیسرے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار، 73 پوائنٹس کی کمی
چاول کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)