Google

لاہور..........پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں صوبے بھرکے ضلعی اور تحصیل حکومتوں اور ٹاؤنز کاگزشتہ دو ادوار کا تمام ریکارڈ فوری طور پر سیل کر کے اسپیشل آڈٹ کرانے، اشتہاریوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کرنے اور شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈش پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے فیصلے کئے گئے ہیں۔یہ بات وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ او ر وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ پنجاب کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی صدارت میں ہواجس میں سینئروزیرراجہ ریاض احمداورنومنتخب کابینہ کے تمام ارکان کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب بھی شریک ہوئے ۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے بتایا کہ بلدیاتی ادارے بدعنوانی کی علامت بن چکے ہیں اسلئے کابینہ اجلاس میں پنجاب بھر کی ضلعی حکومتوں، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور ٹاؤنز کا گزشتہ دونوں اداوار کا تمام ریکارڈ فوری طور پر سیل کر کے اسپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آڈٹ انٹرنل نہیں بلکہ ایکسٹرنل ہوگا اور جاری منصوبے اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔وزراء نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں اشتہاری ملزموں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو سکے جبکہ اچھی شہرت کے حامل اور قابل پولیس افسران کو کام کرنے کا بھرپور موقع دیا جائیگا اور ذاتی پسند وبرادری ازم کی بنیادپرتعینات کئے جانے والے افسران کو تبدیل کر دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ کابینہ نے شادی بیاہ کے کھانوں پر ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزراء نے بتایا کہ آٹے کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا گیا اورسول سوسائٹی، میڈیاو عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کو ایسے افراد کی نشاندہی کریں جنہوں نے گندم یا آٹا کسی جگہ ذخیرہ کر رکھا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے جبکہ اس ضمن میں پبلک انفارمیشن سسٹم کی تجویز بھی زیرغور ہے جس کے مطابق آٹے کی ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا اور ان کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمدکھوسہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور محنت سے کام کریں۔

پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
تحر یک ججوں کی بحالی ختم نہیں ہو گی،جسٹس صبیح الد ین ،الٹی گنتی 30 اپر یل کو ختم ہو جائیگی ،وکلاء رہنما
اتحاد بچانے کی خاطر ن لیگ کا چیف جسٹس کی مد ت ملازمت کم کر نے پر غور
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
حکمران اتحاد کیساتھ رابطے، صدارتی کیمپ ایک بار پھر بڑھنے لگا
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبے میں مقامی حکومتوں کا ریکارڈ سیل
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشمی
سر بجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان پہنچ گئے،بھائی کی زند گی کی بھیک مانگوں گی،دلبیرکور
موبائل فون کنکشن رجسٹر کرانے کی مہلت آج ختم، غیر رجسٹرڈ کنکشن بند ہوجائینگے
عامر لیاقت نے عشق رسول  میں وزارت کو ٹھوکر مار دی، مفتی منیب
لیاقت آباد: موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر عامر خان کا گھر جلا دیا
امر یکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ،سلوانیا میں ہلیری نے اوبامہ کو شکست دیدی
جاپان امریکا کا ساتھ چھوڑدے ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے، الظواہری
ہندو نوجوان کو مسلم لڑکی سے محبت کی بناء پر قتل کیاگیا، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن
ٹونی بلئیر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتار
آئی پی ایل: آٹھویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی شاندار فتح
کرکٹ بورڈ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سینئر جنرل منیجر فنانس مستعفی
رن مشین کا غصہ بڑ ھ گیا ،محمد یوسف دلبر داشتہ ہو گئے ،آئی سی ایل دوبارہ جوائن کر نے پر غور
ٹاس کے موقع پر طلعت علی کی لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
اسٹاک مارکیٹ،تیسرے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار، 73 پوائنٹس کی کمی
چاول کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)