Google

اسلام آباد ............ جسٹس افتخار چوہدری سمیت یا ان کے بغیر معزول ججوں کی بحالی اور چیف جسٹس کے عہدے کی مدت کم کرنے کے بعد سپریم کورٹ کی ہیئت ترکیبی پر غور کیلئے حکمران اتحاد سر جوڑ کر بیٹھ گیا ہے۔اگر آئینی پیکیج کے تحت حکمران اتحاد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کی مدت جس کے بارے میں میڈیا اور اتحادیوں کے درمیان بہت زیادہ باتیں کی جا رہی ہیں 5 سال کرنے میں کامیاب ہوگیا تو جسٹس جاوید اقبال کی بحالی کی صورت میں وہ 12 دسمبر 2010ء کو چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے۔اگر تمام معزول ججوں کی بحالی کے بعد جسٹس افتخار محمد چوہدری کے عہدے کی مدت 3 سال کرکے ان کو اس سال دسمبر میں ریٹائر ہونے پر مجبور کیا گیا تو پھر بھی جسٹس جاوید اقبال وہیں سے معاملات آغاز کرینگے جہاں سے جسٹس افتخار چوہدری چھوڑ کر جائیں گے اور اگر جسٹس جاوید اقبال کو بحال نہ کیا گیا تو پھر موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر 11 دسمبر 2008ء کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے اور 21 مارچ 2009ء تک اسی عہدے پر کام کرینگے۔اگر آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت میں کمی کرتے ہوئے جسٹس چوہدری کو 2009ء میں زبردستی ریٹائر ہونے پر مجبور کیا گیا اور جسٹس جاوید اقبال کو بحال نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ کا چارج جسٹس فقیر محمد کھوکھر کے پاس ہوگا جن کو یکم جنوری 2002ء میں سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا۔ جسٹس فقیر محمد کھوکھر 15 اپریل 2010ء کو ریٹائر ہونگے۔اگر حکمران اتحاد منفی ایک فارمولے پر عملدرآمد میں کامیاب رہا تو پھر سنیارٹی کے مطابق جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس آف پاکستان بن جائیں گے اور 31 جولائی 2011ء تک اسی عہدے پر تعینات رہیں گے۔ تاہم اگر جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جاوید اقبال کو بحال نہ کیا گیا تو سپریم کورٹ کی سنیارٹی لسٹ متاثر نہیں ہوگی اور موجودہ لسٹ ہی موٴثر رہے گی۔اگر تمام معزول ججوں کو بحال نہ کیا گیا تو 22 مارچ 2009ء کو جسٹس فقیر محمد کھوکھر چیف جسٹس بن جائیں گے اور اگر عدلیہ کو 16 کروڑ عوام کی خواہشات اور مری اعلامیہ کے مطابق 2 نومبر کی پوزیشن پر بحال کر دیا گیا تو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت کے خاتمے کے بعد 11دسمبر 2013ء کو جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے۔

پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
تحر یک ججوں کی بحالی ختم نہیں ہو گی،جسٹس صبیح الد ین ،الٹی گنتی 30 اپر یل کو ختم ہو جائیگی ،وکلاء رہنما
اتحاد بچانے کی خاطر ن لیگ کا چیف جسٹس کی مد ت ملازمت کم کر نے پر غور
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
حکمران اتحاد کیساتھ رابطے، صدارتی کیمپ ایک بار پھر بڑھنے لگا
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبے میں مقامی حکومتوں کا ریکارڈ سیل
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشمی
سر بجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان پہنچ گئے،بھائی کی زند گی کی بھیک مانگوں گی،دلبیرکور
موبائل فون کنکشن رجسٹر کرانے کی مہلت آج ختم، غیر رجسٹرڈ کنکشن بند ہوجائینگے
عامر لیاقت نے عشق رسول  میں وزارت کو ٹھوکر مار دی، مفتی منیب
لیاقت آباد: موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر عامر خان کا گھر جلا دیا
امر یکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ،سلوانیا میں ہلیری نے اوبامہ کو شکست دیدی
جاپان امریکا کا ساتھ چھوڑدے ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے، الظواہری
ہندو نوجوان کو مسلم لڑکی سے محبت کی بناء پر قتل کیاگیا، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن
ٹونی بلئیر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتار
آئی پی ایل: آٹھویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی شاندار فتح
کرکٹ بورڈ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سینئر جنرل منیجر فنانس مستعفی
رن مشین کا غصہ بڑ ھ گیا ،محمد یوسف دلبر داشتہ ہو گئے ،آئی سی ایل دوبارہ جوائن کر نے پر غور
ٹاس کے موقع پر طلعت علی کی لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
اسٹاک مارکیٹ،تیسرے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار، 73 پوائنٹس کی کمی
چاول کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)