Google

اسلام آباد ( ٹی وی رپورٹ) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانا نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف پاکستان کے صدر ہیں اور عہدے کی مدت پوری ہونے تک وہ صدر رہیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ جیو نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ہاویئر سولانا نے کہا کہ وہ تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتے اور توہین آمیز خاکوں اور قرآن مخالف فلم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے نجات حاصل کرلیں گے جس سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذاکرات ان کے ساتھ ہو رہے ہیں جو تشدد چھوڑنے کو تیار ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی حرج نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تشدد چھوڑنے کو تیار نہیں ان سے مذاکرات مشکل ہیں۔ توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ان واقعات کی مذمت کی ہے لیکن ہمارے آئین میں آزادی اظہار کو تحفظ حاصل ہے، یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے لہٰذا ہم اس اصول کا تحفظ کریں گے لیکن ہم کسی کے عقیدے کی توہین کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ اسلام اور مغرب کے درمیان غلط فہمیاں اتنی گہری نہیں، میں تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتا، لیکن دونوں طرف کی سول سوسائٹی میں مکالمہ جاری رکھنا بہتر ہوگا۔ حال ہی میں کشمیر سے متعلق یورپی یونین کی ایک رپورٹ، جس میں آزاد کشمیر سے پاکستانی فوج نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج نکالنے کا کوئی ذکر نہیں تھا، سے متعلق سوال کے جواب میں ہاویئر سولانا نے کہا کہ انہیں ایسی کسی رپورٹ کا علم نہیں، یورپی یونین نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں بنائی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اسے حل بھی دونوں ممالک نے کرنا ہوگا۔ ایک سوال، کہ کیا صدر پرویز اب بھی مغرب کیلئے اہم ہیں، کے جواب میں ہاویئر سولانا نے کہا کہ میرے خیال میں وہ پاکستان کے صدر ہیں۔

پرویز مشر ف عہدے کی مد ت پوری ہو نے تک صدر رہیں گے،یورپی یو نین
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر سخت پابند ی لگادی
تحر یک ججوں کی بحالی ختم نہیں ہو گی،جسٹس صبیح الد ین ،الٹی گنتی 30 اپر یل کو ختم ہو جائیگی ،وکلاء رہنما
اتحاد بچانے کی خاطر ن لیگ کا چیف جسٹس کی مد ت ملازمت کم کر نے پر غور
باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکی پر حملہ ،فائر نگ کے تبادلے میں 10 جنگجو ہلاک ،فائر نگ سے ایک پاکستانی اہلکار جاں بحق
صدر پرویز اور صہبا مشرف کے دوروں پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہوئے، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی :رکن کے ریمارکس پر ایم کیو ایم کا احتجاج، شدید ہنگامہ
حکمران اتحاد کیساتھ رابطے، صدارتی کیمپ ایک بار پھر بڑھنے لگا
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس بنیں گے
پنجاب کابینہ کا اجلاس، صوبے میں مقامی حکومتوں کا ریکارڈ سیل
جج بحال ہونگے اور انہیں مقدمات ری اوپن کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،جاوید ہاشمی
سر بجیت سنگھ کے اہل خانہ پاکستان پہنچ گئے،بھائی کی زند گی کی بھیک مانگوں گی،دلبیرکور
موبائل فون کنکشن رجسٹر کرانے کی مہلت آج ختم، غیر رجسٹرڈ کنکشن بند ہوجائینگے
عامر لیاقت نے عشق رسول  میں وزارت کو ٹھوکر مار دی، مفتی منیب
لیاقت آباد: موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر عامر خان کا گھر جلا دیا
امر یکی صدارتی امیدواروں کی نامزدگیاں ،سلوانیا میں ہلیری نے اوبامہ کو شکست دیدی
جاپان امریکا کا ساتھ چھوڑدے ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے، الظواہری
ہندو نوجوان کو مسلم لڑکی سے محبت کی بناء پر قتل کیاگیا، ایشین ہیومن رائٹس کمیشن
ٹونی بلئیر بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر گرفتار
آئی پی ایل: آٹھویں میچ میں چنائی سپر کنگز کی شاندار فتح
کرکٹ بورڈ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ،سینئر جنرل منیجر فنانس مستعفی
رن مشین کا غصہ بڑ ھ گیا ،محمد یوسف دلبر داشتہ ہو گئے ،آئی سی ایل دوبارہ جوائن کر نے پر غور
ٹاس کے موقع پر طلعت علی کی لاعلمی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی
اسٹاک مارکیٹ،تیسرے روز بھی مندی کا تسلسل برقرار، 73 پوائنٹس کی کمی
چاول کی قیمت میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)