| کولمبو
. . . سری لنکا
میں فوج نے
تامل
باغیوں کے
زیر اثر
علاقے پر
قبضہ کرنے
کا دعویٰ
کیا ہے۔اس
دوران جھڑپ
میں پندرہ
تامل باغی
اور دو فوجی
مارے
گئے۔وزارت
دفاع کے
مطابق فوج
نے شمالی
علاقے میں
تازہ
کارروائی
کی۔ اس
دوران فوج
اور تامل
باغیوں کے
درمیان
جھڑپیں
ہوئیں ۔ جس
میں پندرہ
تامل باغی
ہلاک ہوگئے۔
جبکہ جھڑپ
میں دو فوجی
بھی مارے
گئے۔فوج نے
دعویٰ کیا
ہے کہ اس
دوران ضلع
منر میں
تامل
باغیوں کے
زیر اثر
علاقےAdampan پر
بھی قبضہ
کرلیا گیا
ہے۔تامل
باغیوں نے
فوری طور پر
دعوے کی
تصدیق یا
تردید نہیں
کی ہے۔فوج
اور تامل
باغیوں کے
درمیان
جھڑپوں میں
اب تک تین
ہزار سے
زاید تامل
باغی اور دو
سو سے زاید
فوجی ہلاک
ہو چکے ہیں۔ |