| کراچی
. . . دبئی سے
کراچی واپس
آنے والے
ایک خاندان
کو ڈاکوؤں
نے ناطم
آباد میں
گھر کے
دروازے پر
لوٹ لیا
جبکہ شہر
میں اسٹریٹ
کرائم کے
دوران
فائرنگ سے2افراد
زخمی
ہوگئے۔پولیس
کے مطابق
ناظم آباد
نمبرچار کے
رہائشی ایک
شخص لیاقت
قریشی کی
ایک قریبی
عزیز خاتون
دبئی کی
پرواز سے
کراچی
پہنچیں
انہیں دیگر
اہل خانہ کے
ساتھ لے کر
وہ
ائیرپورٹ
سے ناظم
آباد نمبت
چار میں
واقع اپنے
گھر کے باہر
پہنچے تو ان
کے تعاقب
میں آنے
والے
ملزمان نے
انہیں گیٹ
پر ہی
یرغمال
بنالیا
اوراسلحے
کے زور
پرسامان سے
بھرے دوسوٹ
کیس،ریال،
امریکی
ڈالر،
دوموبائل
فون اور
بھاری
مالیت کے
زیورات لوٹ
کر فرار
ہوگئے۔ناظم
آباد پولیس
نے مقدمہ
درج کرلیا
ہے۔گذری کے
علاقے میں
پنجاب
کالونی
چورنگی پر
نامعلوم
افراد کی
فائرنگ سے
چھبیس سالہ
عثمان زخمی
ہوگیا،
نارتھ ناظم
آباد کے
علاقے پہاڑ
گنج میں
فائرنگ سے
انور مسیح
کو گولی لگی۔
سی آئی ڈی
سول لائن
پولیس نے
ایک
کارروائی
کے دوران
تین ملزمان
احمد‘افتخار
اور فیصل کو
گرفتار
کرلیا۔
فیروزآباد
پولیس نے
طارق روڈ سے
اسٹریٹ
کرائم کے
ملزمان
فرحان
اوریاسرکو
گرفتار
کرلیا ۔کورنگی
پولیس نے
پیارعلی،
مشتاق اور
فیاض کو
گرفتار
کرکے اسلحہ
برآمد
کرلیا۔ |