| کراچی
. . . ایک سال
میں روپے کی
قدر
تقریباً دس
فی صد گرنے
سے برآمد
کنندگان کو
چین
اوربھارت
سے مسابقت
میں آسانی
اور
برآمدات
بڑھانے میں
مدد ملے
گی۔معیشت
دانوں کے
مطابق
پچھلے سال
مئی کے
مہینے میں
انٹر بینک
مارکیٹ میں
روپے کے
مقابلے میں
ڈالر کی قدر60
روپے65 پیسے
کی سطح پر
تھی جب کہ آج
یہ بڑھ کر68
روپے ہو گئی
ہے۔ اس طرح
ڈالر کے
مقابلے میں
روپے کی قدر
میں سات
روپے یا
تقریباً دس
فی صد کے
قریب کمی
ریکارڈ کی
گئی ہے، جس
سے خصوصاً
ٹیکسٹائل
سیکٹر کو
بیرونِ ملک
مسابقت میں
کافی آسانی
ہو گی اور
انہیں ڈالر
کے مقابلے
میں لاگت کم
آنے کے باعث
زاید آرڈر
ملنے کا قوی
امکان ہو گا۔
روپے کی قدر
خلیجی
کرنسیز ،
یورو اور
پاؤنڈ کے
مقابلے میں
بھی کم ہو ئی
ہے، اس طرح
ڈالر کے
علاوہ دیگر
کرنسیوں
میں بھی
پاکستانی
برآمد
کنندگان کو
زاید
برآمدات
اور منافع
میں بہتری
کے امکان
روشن ہوں
گے، جس سے
برآمد
کنندگان پر
بڑھتے ہوئے
دباؤ میں
کمی اور
برآمدی
اعتبار سے
کاروباری
لاگت میں
کمی لائی جا
سکے گی۔ |