| مقبو
ضہ بیت
المقدس ...
اسرائیلی و
زیراعظم
ایہود
المرٹ
پرایک
امریکی
شہری سے
رشوت لینے
کاالزام
لگایا گیا
ہے جبکہ
وزیر اعظم
نے اس الزام
کی تردید
کرتے ہوئے
کہا ہے کہ
اگر ان پر
الزام ثابت
ہوگیا تو وہ
مستعفی
ہوجائیں گے
۔مقبو ضہ
بیت المقدس
میں
اسرائیلی
وزیر اعظم
ایہود
المرٹ نے
مقامی
میڈیا کو
بتایا کہ ان
کے وکیل نے
تمام
معاملات طے
کئے تھے اور
انہوں نے
کبھی رشوت
نہیں لی ۔ ان
کا کہنا تھا
کہ اگر ان پر
الزام ثابت
ہو گیا تو وہ
مستعفی ہو
جائیں گے ۔اسرائیلی
وزیر اعظم
ایہود
المرٹ پر
الزام
لگایا گیا
ہے کہ انہوں
نے 1999 سے 2003 کے
دوران ایک
امریکی
شہری ٹالن
اسکائی سے
ہزاروں
ڈالر رشوت
لی تھی جبکہ
المرٹ کا
کہنا ہے کہ
ٹالن
اسکائی نے
یہ رقم ان کو
مئیر کے
انتخابات
کے لیے مہم
چلانے کے
لیے دی تھی۔ |