Google

لندن ... متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ ملک کی بقا و سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے حکومت کے مثبت اقدامات کی غیر مشروط حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک سے ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان ججز کی بحالی، جمہوریت کے استحکام، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد اور مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند حلقوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام باالخصوص بزنس کمیونٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں جماعتیں ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد وتعاون کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ رحمان ملک نے مختلف مواقعے پر پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت کا شکریہ اداکیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ساری زندگی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی پیش کردی جس پر وہ انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

عالمی منڈی : تیل کی فی بیرل قیمت124ڈالرزکی ریکارڈ سطح پرجاپہنچی
سوات:ریموٹ کنٹرول بم حملہ،ایک پولیس اہلکارجاں بحق ،چارزخمی
سوات، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع
آٹے سے بھرے 25 ٹرک افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
بلو چستان بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری
 
بالائی پنجاب،سرحد و کشمیر میں بارش کا امکان
کراچی:دبئی سے آنیوالا خاندان لٹ گیا،فائرنگ سے2 زخمی
حکومت کے مثبت اقدامات کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے،الطاف
عراق:القاعدہ کے سربراہ ابو حمزہ ال مہاجر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
سری لنکا:فوج کا باغیوں کے زیر اثر علاقے پر قبضہ کا دعویٰ
لبنان: بیروت میں جھڑپیں،3 افراد ہلاک
میانمار نے غیر ملکی امدادی ٹیموں کی آمد کو مسترد کردیا
ایہود اولمرٹ پر رشوت لینے کاالزام،کبھی رشوت نہیں لی،اولمرٹ کی تردید
اذلان شاہ ہاکی:پاکستان دوسرا میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا
روپے کی قدرمیں گرانی،برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی
 

-

All Rights Reserved
BizBrowse.com (pvt) Ltd.  (Pakistan)