| بیروت
. . . لبنان کے
دارالحکومت
بیروت میں
جھڑپوں کے
دوران تین
افراد ہلاک
اور متعدد
زخمی ہوگئے
ہیں جس کے
بعد مختلف
مقامات سے
لوگوں نے
نقل مکانی
شروع کردی
جبکہ
حکمران
جماعت نے
حزب اللہ کو
مذاکرات کی
دعوت دے دی
ہے۔حسن
نصراللہ کی
جانب سے
گولی کا
جواب گولی
سے دینے سے
متعلق بیان
کے بعد
بیروت کے
مختلف
علاقوں میں
حزب اللہ
اور حکومت
کے حامی
گروپوں میں
جھڑپوں کا
سلسلہ شروع
ہوگیا تھا
جو دیگر کئی
علاقوں تک
پھیل
گیا۔بیروت
کے علاقے
راس النبع
میں جھڑپوں
کے
بعدلوگوں
نے نقل
مکانی شروع
کردی
ہے۔جبکہ
جھڑپوں کا
دائرہ
بیروت کے
وسطی
علاقوں تک
پھیل چکا
ہے۔ادھر
بیروت میں
پریس
کانفرنس کے
دوران
حکمراں
جماعت کے
سربراہ سعد
الحریری نے
کہا کہ مسلح
گروہوں نے
عملا بیروت
کا محاصرہ
کرلیا ہے
،ملک کی
سالمیت اور
وحدت کو
خطرات لاحق
ہیں،انھوں
نے جھڑپوں
کے خاتمے کے
لئے حسن
نصراللہ
کوچار
تجاویز پیش
کی ہیں۔سعد
الحریری نے
کہا کہ ملک
میں اسلحے
کی نمائش پر
پابندی
عائد کردی
جائے،
بندشاہراہیں
کھول دی
جائیں،بیروت
ایئرپورٹ
کا محاصرہ
ختم کردیا
جائے اور
حکومت کے
متنازعہ
فیصلوں کو
فوج کے
ذریعے حل
کرایا
جائے۔انہوں
نے حسن
نصرالل
ہکایہ
اِلزام
مسترد
کردیاکہ
حزب اللہ کے
خلاف
حکومتی
فیصلے
اسرائیل کو
خوش کرنے کے
لئے کئے گئے
تھے۔ |