| نیویارک
. . . عالمی
منڈی میں
تیل کی فی
بیرل قیمت
ایک سو
چوبیس
ڈالرز فی
بیرل کی
ریکارڈ سطح
تک جا پہنچی
ہے ۔عالمی
منڈی میں
ٹریڈنگ کے
دوران
امریکی خام
تیل کے جون
کے سودے
چھیاسی
سینٹ اضافے
کے بعد ایک
سو چوبیس
اعشاریہ
سات ڈالرز
پرہوئے۔جب
کہ ایشیائی
مارکیٹ میں
ٹریڈنگ کے
دوران جون
کے سودوں کے
لیے خام تیل
کی فی بیرل
قیمت
چونسٹھ
سینٹ اضافے
کے بعد ایک
سو چوبیس
اعشاریہ
تین ڈالرز
دیکھی گئی ۔امریکی
خام تیل
اسٹاکس میں
اضافے کی
خبر خام تیل
کی مسلسل
بڑھتی ہوئی
قیمت کو
مستحکم
کرنے میں
ناکام
رہی۔اس
ہفتے کے
آغاز سے ہی
خام تیل کی
قیمت مسلسل
ریکارڈ بنا
رہی ہے۔
تجزیہ
کاروں کا
کہنا ہے غیر
ملکی کرنسی
یورو اور ین
کے مقابلے
میں ڈالر کی
کم ہوتی
ہوئی قدر
،نائجیریا
میں غیر
یقینی
صورتحال،
امریکی
معیشت میں
سست روی کے
خدشات اور
اوپیک کی
جانب سے
پیداوار نہ
بڑھانے کا
فیصلہ خام
تیل کی
قیمتوں میں
اضافے کا
سبب بن رہے
ہیں۔ |